Friday, April 17, 2020

حریم شاہ اور مفتی قوی کے نکاح سے متعلق افواہوں کی حقیقت کیا؟



ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے نکاح سے متعلق گردش کرنے
والی افواہوں کی حقیقت سے خود حریم شاہ اور مفتی قوی نے پردہ اٹھادیا۔



تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بیٹھ کر نکاح  کے موضوع  پر بحث کررہے ہیں ۔

 حریم شاہ نے ویڈیو کے آغاز میں اپنی اور مفتی قوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے متعلق بھی بات کی اور کہا میں قسم کھا کر کہتی ہوں نہ مجھے مفتی صاحب سے کبھی ملنے کا اشتیاق ہوا ہے اور نہ ہی کسی کے ذریعے مفتی صاحب سے ملنے کے لیے رابطہ کروایا ہے۔

حریم شاہ نے کہا مفتی صاحب مختلف چینلز پر جاکر میرے خلاف بولتے رہے ہیں کبھی بولتے ہیں میں نے اس کو گلے لگالیا، کبھی کہتے ہیں میں نے اس سے نکاح کرلیا، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو چادر پہنادی۔

 ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مزید کہا کہ مفتی صاحب کو میرے بارے میں اتنی غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیے اور میں  کی قسم کھاتی ہوں کے نہ میں ان کو نہ کوئی پیغام دیا ، نہ سیلفی لی نہ ہی ملی ہوں اور آمنے سامنے آج